بھمبر ،محرم الحرام میں ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی پلان،مانیٹرنگ وکنٹرول روم قائم

پیر 23 جون 2025 15:09

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ڈسڑکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے محرم الحرام میں امن وامان،محکمہ جات کی ذمہ داریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی،ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی پلان،نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد،مذہبی ہم آہنگی سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ،کنڑول روم کے قیام،فوکل پرسن مقرر کرنے،جلوس کا حسب سابق روٹ،مجالس کا حسب سابق شیڈول برقراررکھنے،سرچ اینڈ سویپ پولیس مجسٹریٹس تعیناتی سمیت دیگر فیصلہ جات کئے گیے۔

ڈی سی بھمبر نے ایک بار پھر بھمبر میں بہترین مذہبی ہم آہنگی،علماء کرام کے احسن کردار کو سراہا۔پولیس مجسٹریٹس کو فرائض سونپ دیئے گیے،حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیااجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار نے حاصل کی، ایس ڈی ایم ڈی محمدعیص بیگ نے مجموعی بریفنگ دی اجلاس میں ایس ڈی ایم برنالہ ذیشان خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول،ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور،اافسرمال انجنئیرمحمد علی ملک،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ڈی ایس پی محمدنصیرخان،چیف افسر ضلع راجہ عبدالحفیظ،،ڈی ایف سی محمودعلی،چیف افسربلدیہ،صدرانجمن حسینیہ سیدسبط الحسن کاظمی،سی ڈی اوچوہدری عبدالروف،ریسکیوانچارج محمدزبیر،ایس ڈی او زردارحسین راجہ مدثرو دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جلوس کی ویڈیومانیڑنگ،فول پروف سیکورٹی،روٹ کی تمام اداروں کی تعیناتی ایس اوپیز پر عمل،فورتھ شیڈول میں افراد،ذاکرین کی نگرانی کی جائے گی۔تمام اداروں کے ذمہ جو فرائض ہیں وہ احسن انداز میں کریں۔سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے سائبرقوانین کے تحت کاروائی ہوگی۔لاوڈ سپیکرایکٹ رینٹ ایکٹ پر۔عمل۔درآمد یقیینی بنایاجائے گا،سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی،محکمہ اطلاعات بھمبردفتر میں کنٹرول روم قائم ہوگا،اے سی بھمبر فوکل پرسن ہوں گے،افسر مال واٹس ایپ گروپس کی نگرانی کریں گے،برقیات،پبلک ہیلتھ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،سی ڈی او ریسکیو و دیگر ادارہ جات الرٹ رہیں گی-