لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ ،یوٹیوبر رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

تھانہ نواب ٹائون پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے

پیر 23 جون 2025 15:09

لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ ،یوٹیوبر رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ،رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

(جاری ہے)

یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں، تفتیشی افسر کے بعد کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی۔تھانہ نواب ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔