ڈپٹی کمشنر نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے مثالی انتظامات پر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز میں بونس تقسیم کیا

پیر 23 جون 2025 15:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن(ر) محمد وسیم نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے مثالی انتظامات پر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو بونس دیا۔ اس سلسلے میں مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر افسران اور فیلڈ ورکرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ورکرز، مانیٹرنگ سٹاف اور دفتری عملے کی خدمات کو سراہا اور ان میں بونس تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی جانے والی یہ مالی و اخلاقی حوصلہ افزائی ان ورکرز کے لیے ایک پیغام ہے کہ حکومت ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر سطح پر ان کے ساتھ ہے۔ شرکا نے اس اقدام پر حکومت پنجاب اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔