
امریکا کی چین سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے ممکنہ ایرانی فیصلے میں کردار اداکرنے کی اپیل
ایران نے سمندری گزرگاہ کو بند کیا تویہ ایک اور سنگین غلطی ہوگی ‘ہمارے پاس اس سے نمٹنے کے کئی آپشن موجود ہیں.مارکوروبیو
میاں محمد ندیم
پیر 23 جون 2025
14:53

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوروبیو نے کہاکہ میں بیجنگ میں چینی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر ایران سے بات کرے کیونکہ چین اپنی تیل کی فراہمی کے لیے آبنائے ہرمز پر بری طرح انحصار کرتا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران واشنگٹن کی جانب سے اپنے جوہری مراکز پر حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا راستہ اختیار کر سکتا ہے یہ آبی گزرگاہ دنیا کے تیل کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ ہے جہاں سے دنیا بھر کے کل تیل کا پانچواں حصہ گزرتا ہے.
امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ اگر ایران نے ایسا کیا تو یہ ایک اور سنگین غلطی ہوگی یہ ان کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا ہمارے پاس اس سے نمٹنے کے کئی آپشن موجود ہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ دیگر ممالک کو بھی اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج ان کی معیشتوں پر امریکہ سے کہیں زیادہ منفی پڑیں گے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک بہت بڑا اشتعال انگیز اقدام ہوگا جس کا ردعمل صرف ہماری جانب سے نہیں بلکہ دیگر ممالک کی طرف سے بھی آ سکتا ہے. ادھرگولڈمین سیکس بینک نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ممکنہ خلل کے باعث عالمی توانائی کی فراہمی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں تیل اور قدرتی گیس کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ سکتی ہیں بینک نے اندازہ ظاہر کیا کہ اگر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ایک ماہ کے لیے نصف رہ جائے اور اس کے بعد گیارہ ماہ تک 10 فیصد کم سطح پر برقرار رہے تو برینٹ کروڈ کی قیمت عارضی طور پر 110 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے. پیر کو خام تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جب واشنگٹن نے ہفتے کے اختتام پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دیا گولڈمین نے اپنی رپورٹ میں اس جانب توجہ دلائی کہ اگرچہ پیش گوئی کی منڈیوں میں لیکویڈٹی محدود ہے لیکن پولی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اب ان میں 2025 میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے امکان کو 52 فیصد تک ظاہر کیا جارہا ہے بینک نے کہا کہ اگر ایرانی تیل کی سپلائی میں روزانہ 17.5 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہو تو برینٹ کروڈ کی قیمت عروج پر پہنچ کر تقریباً 90 ڈالر فی بیرل ہوسکتی ہے.مزید اہم خبریں
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.