
ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس، تفتیشی افسر نے رجب بٹ سمیت تین ملزمان کو بے قصور قرار دیدیا
رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی
فیصل علوی
پیر 23 جون 2025
15:05

(جاری ہے)
یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور کی سیشن کورٹ نے مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے کیس کی سماعت کی تھی۔قبل ازیں لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن عائشہ شرافت کی جانب سے دی گئی درخواست پر لاہور کے تھانہ نواب ٹاون میں یہ مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد عائشہ کو نشہ آور چیز پلا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس دوران نازیبا ویڈیو بھی بنائی گئی، جس کے بعد ملزمان نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیاتھا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور اس پر مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی: خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 17 افراد جاں بحق
-
امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں
-
پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟
-
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات کی ناکامی پر بھارت پر مزید ٹیرف لگے گا، امریکی وزیر خزانہ
-
روسی صدر پیوٹن کے ساتھ اہم ڈیل کیلیے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.