ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننےوالے تین افراد کے خلاف مقدمات درج

پیر 23 جون 2025 17:06

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) اینٹی انکروچمنٹ آفیسر مختار احمد نے ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٓآفیسر مختار احمد نے اپنی ٹیم كے ہمراہ ٹریفك میں ركاوٹ بننے والے 3افراد كے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وزیرآباد روڈ سبزی منڈی اسٹاپ سمبڑیال آفتاب احمد سڑک پر ریڑھی لگانے پر ، جیٹھیکے روڈ فٹ پاتھ پر سامان لگانے پر خاور حسین اور سفیان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :