لاہور،شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے دونوں کو قتل کر دیا

ڈولفن ٹیم نے ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

پیر 23 جون 2025 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)باغبانپورہ کے علاقے میں 16سالہ لڑکی سمیت دو افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر اور اپنی بھتیجی کو قتل کیا، مقتولین کی شناخت 16سالہ شازیہ اور 50سالہ شوکت کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا۔ زینب کو شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر قتل کیا گیا۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کی جانب سے دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔