ایبٹ آباد نتھیاگلی سے واپسی پر بگنوتر کے قریب سیاحوں کی بس کو حادثہ، 15افراد زخمی

پیر 23 جون 2025 17:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ایبٹ آباد نتھیاگلی سے واپسی پر بگنوتر کے قریب سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیاہے جس میں 15افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیاح ہری پور سے نتھیا گلی سیر کے لئے گئے تھے کہ واپسی پر گلیات کے علاقہ بگنوتر کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔زخمیوں میں30سالہ سیما ،19سالہ عروج ،23سالہ لائبہ ،23سالہ صبا،20سالہ حالیزہ ،15سالہ مہنور،18سال حریم ،6سالہ عائشہ اور دو بچے اذان اور صائم شامل ہیں ۔