محرم الحرام ،صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز جاری

مجموعی طور پر 12ہزار174مشتبہ افرادکی چیکنگ کی گئی‘ترجمان پنجاب پولیس

پیر 23 جون 2025 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران مجموعی طور پر 12ہزار174مشتبہ افرادکی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 کومبنگ آپریشنز کیے گئے،35 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے، 23سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے، 2549 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سنگین جرائم میں ملوث 228 اشتہاری گرفتار کیے گئے، 85 عدالتی مفرور، 56 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ و مشتبہ افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 4 مجرم کیفر کردار کو پہنچے، 6 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔