پنجاب بھر میں 1363 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، 1670 زخمی

پیر 23 جون 2025 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1363ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں719افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔951معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں913ڈرائیوز،63کم عمرڈرائیور،630مسافراور138پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ295ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت391متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 84حادثات میں104متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،گوجرانوالہ 83حادثات میں87متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1681متاثرین میں1354مرد اور327خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں284افراد کی اوسط عمر18سال سے کم968افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ429زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1261موٹرسائیکلز،84آٹورکشے،167کاریں،39وین،18مسافر بسیں،45ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔