کراچی، خاتون منشیات فروشوں کا نیٹ ورک سرگرم ، ٹک ٹاکر بابرہ گرفتار

پیر 23 جون 2025 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ)برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی تھی۔تفتیشی افسران کے مطابق ملزمہ پہلے بھی دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک سوشل ایونٹس اور پرائیویٹ پارٹیوں کو ہدف بنا کر نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتا ہے۔