یوزویندر چہل کو کارٹون کہنے پر روہت شرما کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں

پیر 23 جون 2025 20:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو کارٹون کہنے پر سابق کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے یوزویندرا چہل کو کارٹون کہنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں، یہ واقعہ سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ گیتا بسرا کے یوٹیوب شو کے دوران پیش آیا۔

شو میں ہربھجن اور گیتا نے روہت اور ریتیکا کو کچھ کرکٹرز کی تصویریں دکھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ان کی تصویریں دیکھنے کے بعد ان کے ذہن میں کیا آتا ہے۔پہلی تصویر جو سامنے آئی وہ شیکھر دھون کی تھی جس میں روہت انھیں جاٹا کہہ رہے تھے، تاہم اگلی تصویر یوزویندر چہل کی تصویر سامنے آئی، روہت تو چپ رہے مگر ریتیکا نے بے ساختہ انھیں "کارٹون کہہ دیا۔

(جاری ہے)

روہت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ "عام طور پر وہ ایک کارٹون ہوتا ہے، یہ کلپ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یوزویندر کو کارٹون کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نے روہت کی اہلیہ پر تنقید کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کیسی بیشرمی کا رویہ ہے، جس نے اسے یوزویندر کو کارٹون کہنے کا حق دیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ بیشرم ہے، یہ تو خود لگتی ہے کارٹون جیسی ناک، کان، منہ دیکھو اور دوسروں کو بول رہی ہے۔