سمر سپورٹس کیمپس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،تمام سمر سپورٹس کیمپس مختلف سیشنز میں ہوں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

ہمارا مقصد بچوں کو موبائل سے نکال کر گراؤنڈ زمیں لانا ہے ،کیمپس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے،خضرافضال چودھری

پیر 23 جون 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت سمر سپورٹس کیمپس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم ، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ، کوچز اورنشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے تمام ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،تمام سمر سپورٹس کیمپس مختلف سیشنز میں ہوں گے،تما م کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا جارہاہے،سمر سپورٹس کیمپس میں 5سی19سال کے بچے شرکت کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے ، ہمارا مقصد بچوں کو موبائل سے نکال کر گراؤنڈ زمیں لانا ہے ،کیمپس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے،تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوںں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :