احمد رضا مانیکا کی نا اہلی کے لیے الیکشن پٹشن پر محفوظ فیصلہ

پیر 23 جون 2025 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹر بیو نل نے این اے 136 پاکپتن سے ن لیگی ایم این اے احمد رضا مانیکا کی نا اہلی کے لیے الیکشن پٹشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے انتخابی عذرداری قابل سماعت قرار دیتے ہوئے یکم جولائی کو شہادتیں طلب کر لیں، ناکام امیدوار پی ٹی آئی رائو عمر ہاشم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت درخواست گزار کامیاب ہوا، فارم47 میںناکام کردیا، استدعا ہے کہ عدالت کامیاب قرار دینے کا حکم دے۔