الیکشن ٹر بیو نل نے این اے 136 پاکپتن سے انتخابی عذرداری قابل سماعت قرار دےدی ،یکم جولائی کو شہادتیں طلب

پیر 23 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹر بیو نل نے این اے 136 پاکپتن سے ن لیگی ایم این اے احمد رضا مانیکا کی نا اہلی کے لیے الیکشن پٹیشن پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے انتخابی عذرداری قابل سماعت قرار دیتے ہوئے یکم جولائی کو شہادتیں طلب کر لیں، پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار راو عمر ہاشم نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فارم 45 کے تحت درخواست گزار کامیاب ہوا ،فارم47 میں ناکام کردیا گیا استدعاہے کہ عدالت کامیاب قرار دینے کا حکم دے ۔