ی*قومی اسمبلی کے اسٹاف سے بدتمیزی کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر غور

اسپیکر قومی اسمبلی نے بدتمیزی کرنے والے ارکان کی فوٹیج طلب کرلی

پیر 23 جون 2025 21:00

؁ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اسٹاف سے بدتمیزی کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر غور کیا جارہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے بدتمیزی کرنے والے ارکان کی فوٹیج طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسٹاف سے بدتمیزی کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن ارکان کی اسمبلی اسٹاف کو گالیاں دینے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی پر غور جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ایوان میں تلخ کلامی کا معاملہ بھی زیرغور ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف سے بدتمیزی کرنے والے ارکان کی ویڈیو فوٹیج طلب کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے نثار جٹ کے نازیبا زبان کے استعمال پر کارروائی کا مطالبہ بھی زیرغور ہیں۔