Wسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج

پیر 23 جون 2025 22:00

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) ٹائون شپ سیکٹر اے ٹو بلاک ون میں سوئی گیس کی گرمیوں میں شدید لوڈشیڈنگ پر عوام نے احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائون شپ میں پورا دن گیس نہیں آتی جس کی وجہ سے خواتیں بازار سے کھانا منگوانے پر مجبور ہو گئی ہیں، سلنڈر میں گیس بھروانا غربا کے لئے مشکل ہو گیا اگر گیس آتی ہیں تو تھوڑی سی آتی ہے جس پر کھانا پکانا بہت مشکل ہوتا ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی بجائے سوئی نادرن نے گرمیوں میں بلاشیڈول لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے عوام مشکلات اور تکالیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

سید عارف نوناری، ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈاکٹر عبد اللہ گیلانی اور علاقہ کے عوام نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم وگیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون شپ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ورنہ خواتین سوئی گیس کمپنی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گی۔