
مصر اور لیبیا میں ’غزہ عالمی مارچ‘ پر حملہ کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
یو این
منگل 24 جون 2025
00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے مصر اور لیبیا پر زور دیا ہے کہ وہ 'غزہ کی جانب عالمی مارچ' کے شرکا پر طاقت کے غیرضروری اور غیرمتناسب استعمال کے ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنائیں۔
ادارے کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا ہے کہ اس مارچ کے شرکا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے نکلے تھے جن پر باوردی اور سادہ لباس میں سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں حراست میں لیا۔
انہوں نے مصر اور مشرقی لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ ناجائز طور پر گرفتار کیے گئے تمام کارکنوں کی فوری رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق، مصر اور لیبیا کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف طاقت کا غیرضروری استعمال، ان کی ناجائز گرفتاریاں، بدسلوکی اور جبری ملک بدری ان لوگوں کے آزادی، تحفظ، اظہار اور پرامن اجتماع کے حق کی پامالی کے مترادف ہے۔ مارچ میں شامل خواتین کے خلاف جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کی پریشان کن اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مصر میں باوردی سکیورٹی کی موجودگی میں سادہ لباس پہنے اہلکاروں کی جانب سے کارکنوں پر حملے باعث تشویش ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد روکنے کے لیے کوئی مداخلت نہ کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر اور لیبیا کے حکام ان واقعات کی فوری، غیرجانبدارانہ اور مفصل تحقیقات کریں۔ دونوں ممالک اظہار اور پرامن اجتماع کی آزادی کا احترام کریں اور اسے یقینی بنائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
لاہور میں غیر اخلاقی تقریب پر پنجاب حکومت کا نوٹس، مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد گرفتار
-
اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع کا حل کیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.