میرٹ ،شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،اقرباپروری کسی صورت نا قابل قبول نہیں،ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمان ترین

منگل 24 جون 2025 02:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائیٹ لیفٹیٹنٹ ( ر) عطاء الرحمان ترین نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اقرباپروری کسی صورت نا قابل قبول نہیں میرٹ کو ترجیحی دیکر باصلاحت نوجوانوں کو بھرتی کرکے امن واستحکام کو فروغ دیا جائے گا جوکہ پوری قوم اور علاقے کے محافظ بن کر عوام کی جان ومال کی حفاظت پر ہر طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ان خیلات کا اظہار انہوں نے کوسٹل ہاء وے میں پہلے مراحلے میں بھرتی کے دوران ان کے قد کی پیمائش اور دیگر جسمانی فٹنسنگ کے ٹیسٹ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا کوسٹل ہاء وے میں بھرتی کے عمل کا اغاز ڈیرہ بگٹی سوء پولیس تھانہ میں پہلے مرحلے میں امیدواروں کی قد اور چھاتی پیمایش کا عمل کا شروع کیا گیا یہ عمل ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائیٹ لیفٹیٹنٹ عطاء الرحمان ترین اور ڈی ایس پی محمد مہیم کھوسو مبمر کمیٹی کی نگرانی مین شروع کیا گیا جس مین امیدواروں کے قد جسمانی پیمائش کی مکمل شفافیت میرٹ اور نظم وضبط کے تحت کیا گیا ہے اس موقع پر ایس پی ڈیرہ بگٹی عطاء الرحمان ترین نے ماتحت عملے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ صاف وشفاف بھرتی کا عمل برقرار رکھا جاے گا سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی اقرا باپروری کسی صورت نا قابل قبول ہوگی کسی امیدوار کی حق تلفی ہرگز نہیں ہوگی بھرتی کا عمل میرٹ پر ہوگا انہوں نے کہا نوجوان طبقعہ ہمارا قمیتی اثاثہ ہے انکی کوسٹل ہای وے این اے 10 میں شمولیت سے مزیذ فعال با حلاصیت بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کے سفر کو پر امن بنانے اور محفوظ رکھنے مین مدد ملے گی پولیس عوام کی جان ومال عزت وابرو کی محافظ ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :