لاہور،ناجائز تعلقات کے شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا

مقدمہ میں نامزد لڑکی کا والد اور پھوپھی گرفتار، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری

منگل 24 جون 2025 14:58

لاہور،ناجائز تعلقات کے شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) لاہور میں ناجائز تعلقات کے شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا،مقدمہ میں نامزد لڑکی کا والد اور پھوپھی گرفتار، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرد اور بھتیجی کے قتل کے معاملے کی تفتیش میں نیا رخ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد صداقت کو مرکزی ملزم نامزد کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد صداقت بھائی جنید اور پھوپھی زینب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ مقتول شوکت کے بھائی محمد علی کی مدعیت میں درج کیا۔ملزم صداقت نے شک کی بنیاد پر بیٹی شازیہ اور بہنوئی شوکت کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ملزم بھائی کی معاونت کی،مقدمہ میں نامزد لڑکی کے والد صداقت اور پھوپھی زینب کو گرفتار کرلیا گیا، واردات کے تیسرے ملزم جنید کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :