ڈونگا گلی پولیس نے سردار عارف گوہر قتل کیس کا معمہ حل کر لیا، مرکزی ملزم گرفتار

منگل 24 جون 2025 15:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ایبٹ آباد کی ڈونگا گلی پولیس نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار عارف گوہر کے قتل کا معمہ چند روز کی انتھک محنت کے بعد حل کر دیا،مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سیف الرحمٰن خان اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں اور مقامی انٹیلی جنس کی مدد سے قاتل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

قتل کی خبر پر پورے علاقے میں سوگ کی فضا تھی تاہم پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی نے عوام کے دل جیت لئے ۔ اہلیان علاقہ نے ڈی ایس پی گلیات اور ایس ایچ او ڈونگا گلی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ، امید ہے کہ آئندہ بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :