ویسٹ انڈیزویمنز نے جنوبی افریقا ویمن کو تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہراکر سیریزجیت لی

منگل 24 جون 2025 16:41

ویسٹ انڈیزویمنز نے جنوبی افریقا ویمن کو تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی کرکٹ ..
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان جنوبی افریقا ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں1-2 سے جیت لی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے 148 رنز کی مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کو عمدہ کارکردگی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہیلی میتھیوز نے 65 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلیبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی بلے باز میانی سمیٹ نے ناقابل شکست 59 رنز سکور کئے ،کپتان لورا وولوارڈٹ نی28رنز بنائے جبکہ تزمین برٹس نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رامہراک اورایفی فلیچرنے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کپتان ہیلی میتھیوز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں میزبان ویمن ٹیم نے 148 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقا کو نہ صرف میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہیلی میتھیوز نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،وکٹ کیپر بلے باز شیمین کیمبل 42 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔جنوبی افریقا کی ماریزان کپ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو عمدہ بلے بازی پر میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :