پیرس سینٹ جرمین فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

منگل 24 جون 2025 16:43

پیرس سینٹ جرمین فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔ پیرس سینٹ جرمین نے اپنے تیسرے گروپ بی کے میچ میں حریف امریکی فٹ بال کلب کی ٹیم سیٹل ساؤنڈرز کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔پیرس سینٹ جرمین نے سیٹل ساؤنڈرز کو 0-2 گول سے شکست دی۔

خویچہ کوارتسخیلیہ اور اچراف حکیمی موضع نے ایک ،ایک گول کر کے پیرس سینٹ جرمین کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔امریکا میں لیمن فیلڈ، سیٹل کے مقام پر کھیلے گئے گروپ بی کے تیسرے میچ میں فرانس کی کلب ٹیم پیرس سینٹ جرمین اور امریکی فٹ بال کلب کی ٹیم سیٹل سائونڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سیٹل سائونڈرز کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے خویچہ کوارتسخیلیہ نے پہلا گول میچ کے 35ویں منٹ پر سکور کیا جبکہ اچراف حکیمی موضع نے 66 ویں منٹ پر گول کر کے ٹیم کی برتری کو 0-2 کر دیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں پیرس سینٹ جرمین نے سیٹل سائونڈرز کی ٹیم کو نہ صرف 0-2 گول سے ہرا دیا بلکہ فیفا عالمی کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :