
چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے، چینی صدر
چین اور سنگاپور کو باہمی دوستی کی عمومی سمت پر مضبوطی سے رہنا چاہئے، شی جن پھنگ
منگل 24 جون 2025 17:41
(جاری ہے)
باہمی دوستی کی سیاسی بنیاد کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات کی حمایت کی جانی چاہیئے۔ سنگاپور کے چین کی ترقی میں مسلسل گہرے انضمام کا چین خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عوام کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ضروری ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ مساوی اور منظم کثیر قطبی، جامع اور اشتراک پر مبنی اقتصادی عالمگیریت کی وکالت کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف بڑھایا جائے۔لارنس وونگ نے کہا کہ سنگاپور کے رہنما چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے آ رہے ہیں اور چین پہلا غیر آسیان ملک ہے جس کا انہوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد دورہ کیا ہے۔ سنگاپور ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور ’’تائیوان کی علیحدگی‘‘کی مخالفت کرتا رہے گا۔ ہم سنگاپور - چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ سنگاپور کثیرجہتی اور بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے اور یقین رکھتا ہے کہ چین عالمی امن میں زیادہ اہم کردار ادا کرے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایرانیوں نے بہادری سے جنگ لڑی
-
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا
-
غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب کاانعقاد
-
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
ترک صدراردوان کیخلاف بغاوت کے الزام میں 158 فوجی گرفتار
-
ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کے مواخذہ کی کوشش ناکام
-
ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے
-
ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کیساتھ تعاون معطل کرنے کے بل کی منظوری دیدی
-
مودی سرکار کی جھوٹے بیانیے کی عالمی سطح پر بے نقابی، پہلگام حملہ تحقیقات میں ناکامی
-
پہلگام حملہ، تحقیقات میں شفافیت کا فقدان، مودی سرکار ثبوت فراہم کرنے میں ناکام
-
دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان
-
ابو ظبی میں پاکستان-متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس، اہم معاہدوں پر دستخط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.