مظفرگڑھ ،ٹریفک پولیس اوورچارجنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی،ڈی ایس پی ٹریفک

منگل 24 جون 2025 17:43

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ٹریفک پولیس اوورچارجنگ کے خلاف کاروائیاں کرتی رہے گی۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار خان میں ڈی ایس پی ٹریفک ابو بکر کی ہدایات کی روشنی میں مسافروں سے زائد کرایہ وصولی کی شکایت پر اقبال اے ایس ائی نے ہائی ایس کے تمام مسافروں کوزائد کرایہ واپس کروا دیا ہے،اس موقع پر اقبال اے ایس آئی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ابوبکر نے سختی سے ہدائت کی ہوئی ہے کہ اوورچارجنگ کرنے والوں سے ہرگز رعائت نہ کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :