Live Updates

دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ

منگل 24 جون 2025 18:22

دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں داغے گئے ایرانی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع دینے پر تہران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی، دنیا کو مبارکباد کہ اب امن کا وقت آگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا بہت کمزور جواب دیا ہے جس کا دفاع موثر انداز میں کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، اور ایک کو چھوڑ دیا گیا کیوں کہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے، اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔

ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ تہران خطے میں امن و ہم آہنگی کی طرف بڑھے، اور میں پٴْرجوشی سے اسرائیل کو بھی یہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔ٹروتھ سوشل پر دوسری پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر کاخطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ایک اور پوسٹ میں صدر نے لکھا ’دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات