Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کو پن بجلی کی مد میں 106ارب سے زائد ملنے کی توقع،محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا حکام

منگل 24 جون 2025 18:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) خیبرپختونخوا حکومت کو پن بجلی کی مد میں 106ارب سے زائد ملنے کی توقع، گزشتہ ڈیڑھ برس سے وفاقی حکومت پن بجلی کی ادائیگی باقاعدگی سے کررہی ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا حکام کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال میں پن بجلی خالص منافع کی رقم اور بقایاجات کی مد میں 106ارب روپے ملنے کی امید باندھ لی ہے، جس پر عمل درآمد کرانا صوبائی حکومت کیلئے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ برس پن بجلی خالص منافع کی ادائیگی باقاعدگی سے کریگا اور اس ضمن میں صوبے کو فاق سے 34ارب 58کروڑ روپے ملنے کا امکان ہے۔گزشتہ ڈیڑھ برس سے وفاقی حکومت پن بجلی کی ادائیگی باقاعدگی سے کررہی ہے صوبائی حکومت کو بقایاجات کی مد میں 28ارب 80کروڑ روپے ملنے کی امید ہے مذکورہ مد میں گزشتہ برس بھی بھاری رقم ملنے کا امکان تھا، تاہم وہ ادائیگی نہیں ہوسکی تھی۔اسی طرح آئندہ برس صوبائی حکومت کو پن بجلی کی مد میں دیگر بقایاجات کے 42ارب 51کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، مذکورہ بھاری رقم صوبائی حکومت کو آئندہ مالی سال کے سرپلس بجٹ کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے، جس کیلئے صوبائی حکومت وفاق کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات