بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ کا اجلاس، مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2025ء پر غور

منگل 24 جون 2025 21:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خزانہ کا ایک اہم اجلاس منگل کواسمبلی کے کمیٹی روم میں چیئرمین زمرک خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اصغر علی ترین، میر شعیب نوشیروانی، برکت علی رند، فضل قادر مندوخیل، محترمہ صفیہ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی جانب سے کمیٹی کو بھیجے گئے "بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2025ئ" پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ یہ بل کمیٹی کو مزید مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مکمل جائزے کے لیے ارسال کیا گیا تھا تاکہ اس کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران بل کی اہم شقوں اور دفعات کا مفصل جائزہ لیا گیا، اور کمیٹی اراکین نے اپنی آرا اور سفارشات پیش کیں۔قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اراکین کی سفارشات کو شامل کرتے ہوئے مسودہ قانون کو آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔