غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 24 شہید

منگل 24 جون 2025 21:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وسطی غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 24 ہوگئی۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔20 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 56 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :