پاکستان دوسری ایشین سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

منگل 24 جون 2025 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) پاکستان کےنور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل ڈبلز ٹیم سارواک ملائیشیا میں ہونے والی دوسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 37 منٹ میں 2-1 (11-3، 5-11، 11-4) سے شکست دی۔اس سے قبل نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چائنیز تائپے کو 11-2، 11-9 سے شکست دے کر اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کل بدھ کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔