جلوزئی مہاجر بازارمیں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی حالت غیر

منگل 24 جون 2025 20:10

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) جلوزئی مہاجر بازارمیں زہریلاشربت پینے سے ایک ہی خاندان کے سات بچوں کی حالت غیر ہو گئی ،متاثرہ بچوں کو فوری طور ہسپتال میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے شربت کی بوتل خریدکر مشترکہ طور پر پی ، شربت پیتے ہی بچوں کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ بچوں کے نام اقراء ،خدیجہ بی بی ،خولہ ،ابوذر ،بلال ،اسماء اورگل رحمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :