)ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف درخواستیں: جواب جمع کروانے کیلئے سرکاری وکیل آئندہ سماعت تک کی مہلت

منگل 24 جون 2025 21:20

۳لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف 74 ڈیلروں کی درخواستوںپر جواب جمع کروانے کیلئے سرکاری وکیل آئندہ سماعت تک کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں، موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے، کسٹمز ڈیوٹی ادا کر کے کاروبار کر رہے ہیں، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی عائد کر دی ہے، ویپ اور الیکٹرک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔