
وفاقی وزیر داخلہ کی محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت
بدھ 25 جون 2025 10:40
(جاری ہے)
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے ، جامع ٹریفک پلان ، تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ کی جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا اور کہا کہ اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، اہلکاروں کی شفٹ میں تعیناتی کی جائے تاکہ انہیں آرام کا وقت میسر ہو اور وہ مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے معاشرے کے تمام طبقات کو محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے ڈی سی جی ، ڈی آئی جیز، تمام ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی
-
پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایک ہفتے میں 20بچے جاں بحق
-
گوجرانوالہ ، بھتیجے نے کلہاڑی سے چچی کو قتل اورچچا کو زخمی کردیا
-
کامران ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے عالمی ادراہ خوراک و زراعت کی نمائندہ فلورنس رولے سے ملاقات
-
پنجاب بھرمیں 1319ٹریفک حادثات، 17افراد جاں بحق ،1572زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ایف بی آرمیں فیلڈ افسران کی قلت، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پرآنے والے آٹھ افسران کو بلا لیا
-
رحیم یارخان، گھریلوناچاقی‘ جھگڑوں‘بیروزگاری سے دلبرداشتہ خاتون سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
-
پنجاب بھر میں 1319 ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق، 1572 زخمی
-
میڈیا عوام کے حق معلومات کا محافظ اور شفاف جمہوریت کی ضمانت ہے،سید یوسف رضا گیلانی
-
سپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی کوششوں سے قومی اسمبلی و سینیٹ کے ملازمین کیلئے پارلیمنٹ ہائوس میں قائم االائیڈ بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض سکیم کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
-
لاہور، 45 ہزار روپے کی جعلی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم دھرا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.