محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب

بدھ 25 جون 2025 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل( جمعرات ،26 جون )کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت مولانا محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے ۔اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔