استور ،چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کی زیر صدارت بورڈ کا دوسرا اہم اجلاس

بدھ 25 جون 2025 12:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان کی زیر صدارت بورڈ کا دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منرلز، کامرس، لیبر اینڈ انڈسٹری عامر عقیق خان، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ارشاد حسین، بورڈ ممبران تہذیب الحسن، خوشنور دیدار، جاوید اقبال اور شہباز قلندر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ شاہد علی نے اجلاس کے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی، محکمانہ امور، سمیت گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں کمپنیوں 3D SUNS,Alight, Shazday Adventure Club کی جانب سے سرمایہ کاری کی تجاویز کے متعلق پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں مختلف اہم امور پر غور و خوض کیا گیا اور بورڈ ممبران نے سرمایہ کاری سرمایہ کاری کمپنیوں کی تجاویز پر عملی اقدامات، اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے مختلف فیصلوں کی منظوری دی۔یہ اجلاس گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور نجی شعبے کے ساتھ مربوط شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔\378