رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق

پیر 29 ستمبر 2025 21:50

رحیم یارخان‘طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)طلاق لینے کی رنجش پرشوہرنے بیوی‘بیٹی اورخوشدامن پرتیزاب انڈیل دیا‘ بیوی جھلس کرجاںبحق‘ بیٹی خوشدامن زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا‘ واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن موقع پر پہنچ گئے‘ فرارہونے والے ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں انسداددہشتگردی دفعات سمیت مقدمہ درج‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع کچی محمدخان کے رہائشی شاہد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ محنت مزدوری کرتاہے اس کی والدہ عذرا بی بی نے سدھوالی کے رہائشی ریاض احمدسے شادی کی تھی‘ تاہم دونوں میں گھریلوناچاقی کی باعث اس کی والدہ عذرا نے شوہرریاض احمدبذریعہ عدالت طلاق حاصل کرنے کیلئے تنسیخ نکاح دعوی دائرکیا جس کا شوہرریاض احمدکوشدید رنج تھا گزشتہ شب وہ اپنی والدہ بہنوں اورنانی کے ہمراہ گھرکے صحن میں سویا ہواتھاکہ شب د رمیانی اس کاوالد ریاض احمد دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اور رنجش پرصحن میں سوئی ہوئی والدہ عذرا بی بی‘ نانی 70سالہ پھاپھومائی 4سالہ ہمشیرہ صورت بی بی‘6سالہ آیت بی بی پرتیزاب انڈھیل دیا جس سے اس کی والدہ 4سالہ ہمشیرہ صورت بری طرح جھلس کرزخمی ہوگئی جبکہ نانی پھاپھومائی اورہمشیرہ آیت معمولی زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طورپر طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہستپال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کی والدہ عذرا بی بی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ اس کی ہمشیرہ صورت بی بی اورنانی پھاپھومائی کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے‘ جبکہ اس کاوالد ریاض احمد اپنے دونامعلوم ساتھیوں سمیت موقع سے فرارہوگیا‘واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن شاہد نذیرموقع پرپہنچ گئے جنہوں نے اپنی نگرانی میں موقع سے فرارہوجانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں ملزم ریاض احمد اوراسکے ساتھیوں کے خلاف انسداددہشتگردی سمیت سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقتولہ عذرا بی بی نے ریاض احمدسے تیسری شادی کی تھی۔