بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ بخاری

پیر 29 ستمبر 2025 22:06

بلاول بھٹو دودھ اورشہد کی جو نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں‘عظمیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے عقلِ کل بننے کی کوشش نہ کریں،ڈکٹیشن بھی وہی دے رہے ہیں اور دھمکیاں بھی وہی دے رہے ہیں،جہاں مینڈیٹ نہیں وہاں زبردستی ’’ڈیڑھ گز کی مسجد‘‘بنانے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اگر دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے ہیں تو وہ سندھ میں بہائیں جہاں ان کے پاس حکومت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، اور مریم نواز کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اپنے عوام کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسی مخصوص پروگرام کے تحت محض 12,12ہزار روپے بانٹنے والی سیاست نہیں کرے گی۔ ایسے ’’لالی پاپ‘‘سندھ کے عوام کو دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شازیہ مری اور پیپلز پارٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ اب 2022ء نہیں بلکہ 2025ء ہے۔ پنجاب حکومت ترقی، عوامی فلاح اور خدمت کے ایجنڈے پر قائم ہے اور اس پر کسی قسم کا دبا برداشت نہیں کیا جائے گا۔