وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے

پیر 29 ستمبر 2025 19:44

وہاڑی ، ٹریفک کے دوحادثات ،تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)وہاڑی میں ٹریفک کے دوحادثات میںتین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،جبکہ تین افرادشدیدزخمی ہوگئے،بوریوالہ روڈپرمزداٹرک اورکارآمنے سامنے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دوافرادشدیدزخمی ہوگئے،جبکہ ٹبہ سلطانپورکے علاقہ میں میلسی روڈپرتیزرفتارٹرک نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل ڈالاحادثہ میں میاں بیوی موقع پرجاںبحق ہوگئے ،جبکہ انکابچہ شدیدزخمی ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق پہلاحادثہ بوریوالا وہاڑی روڑ پراڈہ علاقہ ظہیرنگرکے قریب پیش آیاجہاں ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک شخص جانبحق اورایک خاتون سمیت دوافرادشدیدزخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے تینوں افرادکارمیں سوارتھے پیپلزکالونی وہاڑی کے رہائشی بزرگ احمداپنی بیوی اورڈرائیوارکے ہمراہ بوریوالہ کی طرف جارہے تھے کہ اڈہ ظہیرنگر کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ٹرک سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں بزرگ موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ڈرائیوراورخاتون شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسراحادثہ وہاڑی کے علاقہ ٹبہ سلطانپور میں میلسی روڈ پرساندہ کالونی کے قریب پیش آیاجہاں تیزرفتارٹرک نے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوارافرادکوکچل دیاحادثے میں میاں بیوی موقع پرہی جانبحق ہوگئے جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمدبشیراورشہبازمائی سکنہ چک نمبر 83 ڈبلیوبی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے حادثہ کے بعدٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیااطلاع ملنے پرریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کوہسپتال ٹبہ سلطانپورمنتقل کردیادوسری جانب پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لیکرفرارہونے والے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔