Live Updates

وِز ایئر کی جانب سے 30 جون تک متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں منسوخ

بدھ 25 جون 2025 12:53

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)کفایتی مسافر بردار وز ایئر 30 جون تک متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وز ایئر نے کہا ہے کہ اس نے 15 ستمبر تک تل ابیب اور عمان کے لیے اپنے آپریشنز معطل کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہنگری کی ایئرلائن تا حکمِ ثانی اسرائیلی، عراقی، ایرانی اور شامی فضائی حدود سے زیادہ پرواز کرنے سے گریز کرے گی۔

ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو فضائی حدود کی بندش اور حفاظتی خدشات کی بنا پر شرقِ اوسط کے بعض مقامات کے لیے پروازیں روکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد جب تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوا تو بعض ایئرلائنز نے دبئی اور دوحہ جیسے مراکز کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات