
علی امین گنڈاپورکی عمران خان سے ملاقات کرانے کی استدعا، آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا، چیف جسٹس یا رجسٹرار سے رجوع کریں، جسٹس منصور علی شاہ کا جواب
جوڈیشل سائیڈ پرہم کچھ نہیں کرسکتے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خودروسٹرم پر آ کر مؤقف اختیار کیا بجٹ کمیٹی کو پارٹی سربراہ سے ملاقات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اہم فیصلے کئے جا سکیں، یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
12:35

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے خودروسٹرم پر آ کر مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے اور ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی سربراہ سے ملاقات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اہم فیصلے کئے جا سکیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ یہی بہتر طریقہ ہے اس سے آپ کا وقت بچے گا۔علی امین گنڈا پور کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے۔ ہماری بار بار کی درخواست کے باوجود بجٹ کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو باقاعدہ خط لکھا تھا جس پر چیف جسٹس نے اچھے ریمارکس دیئے تھے مگر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی سربراہ کا ایک وژن ہوتا ہے۔ بجٹ کی منظوری ایک سنجیدہ عمل ہے اور قیادت سے رہنمائی ناگزیر ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں انہی سے رجوع کریں۔جسٹس منصور علی شاہ نے معاملہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڈیشل سائیڈ کا معاملہ نہیں۔ آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے بہتر یہ ہے کہ آپ رجسٹرار سپریم کورٹ یا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کریں۔اس موقع پرلطیف کھوسہ نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہاکہ ہم آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں آپ اس معاملے کو چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں جواب دیا’بہتر یہی ہے کہ آپ چیف جسٹس یا رجسٹرار سے رجوع کریں ہم جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے۔جسٹس منصور علی شاہ نے واضح کیا کہ ہم اس حوالے سے عدالتی کارروائی نہیں کر سکتے بہتر ہے کہ یہ درخواست براہ راست چیف جسٹس یا رجسٹرار کے روبرو پیش کی جائے۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: ٹرمپ کے امن منصوبے کا مسلم، عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے خیرمقدم
-
وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
-
مراکش میں 'جین زیڈ‘ کے مظاہروں کے دوران گرفتاریاں
-
ہم جنسی پرستی اور دیگر الزامات پر رجب بٹ کا ردعمل آگیا
-
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
افغانستان: طالبان نے غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی
-
خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘جے یو آئی ( س)
-
کوئٹہ میں ایف سی وردی میں دہشتگردوں کا خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، کئی زخمی
-
پاکستانی فری لانسرز23 لاکھ ہو گئے، 1 ارب ڈالرکمانے کی صلاحیت‘ ایسوسی ایشن کا انکشاف
-
رجب بٹ پر ہم جنس پرستی اور قریبی دوستوں سے ناجائز تعلقات کا الزام، ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی
-
انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.