
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
منگل 30 ستمبر 2025 13:33

(جاری ہے)
اجلاس میں سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کی سب کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔یہ ذیلی کمیٹی سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی اپیلیں سنے گی اور ان کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،صنعت کاری کا عمل تیز کرکے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے باعث صنعتی مراکز میں تیزی سے نئے کارخانے لگ رہے ہیں۔پنجاب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کی پہلی ترجیح بن چکا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پہلی مرتبہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی کارخانے لگنے جارہے ہیں۔وہاڑی۔ ملتان روڈ کی تعمیر سے انڈسٹریل اسٹیٹ وہاڑی آباد ہوگی۔رحیم یار خان کا ائیرپورٹ آپریشنل ہونے سے رحیم یار خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔رحیم یار خان ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی گئی ہے،دیگر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے علاوہ سعودی عرب کے سرمایہ کار بھی یہاں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب میں صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کی تمام ضروری سہولیات دی جارہی ہیں۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد نے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایاکہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے 20 سپیشل اکنامک زونز موجود ہیں،سرکاری شعبے میں 8 اور نجی شعبے میں 12 خصوصی اقتصادی زونز ہیں۔سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ عمران خاور، ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ محکموں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر ابوذر شاد،ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ اور ایوان صنعت و تجارت چمن کے صدور وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک
-
پشین سٹاپ پر بم دھماکے میں سات افر اد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، کوئٹہ پولیس
-
صدرِمملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی مذمت،بروقت اور موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے
-
غزہ: ٹرمپ کے امن منصوبے کا مسلم، عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے خیرمقدم
-
وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
-
مراکش میں 'جین زیڈ‘ کے مظاہروں کے دوران گرفتاریاں
-
ہم جنسی پرستی اور دیگر الزامات پر رجب بٹ کا ردعمل آگیا
-
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
افغانستان: طالبان نے غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی
-
خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘جے یو آئی ( س)
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.