فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی 3لاکھ 61 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 2ہزار 570 لٹر غیر معیاری ملاوٹی دودھ تلف

بدھ 25 جون 2025 13:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نڑ والا روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ، غلام محمد آباد اور کھرڑیانوالہ میں 3لاکھ 61 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی جس میں سے 2ہزار 570 لٹر غیر معیاری ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔فوڈ اتھارٹی فیصل آبادکے ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر855 دودھ بردار گاڑیوں اور 416 ڈیری شاپس کی چیکنگ کی گئی جبکہ اس دوران100 سے زائد کو 8لاکھ 84 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران 2 ڈیری شاپس اصلاح تک بنداور3مقدمات درج کروائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ علی الصبح شہر کے داخلہ راستوں کی سخت ناکہ بندی کر کے دودھ چیک کیا گیانیزقوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2 شاپس بند کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملازمین کے میڈیکل عدم موجود، شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ نڑ والا روڈ، سمندری روڈ، جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ، غلام محمد آباد اور کھرڑیانوالہ میں کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی دودھ کی سپلائی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذا دودھ میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔

متعلقہ عنوان :