
بانی پی ٹی آئی کو اسکی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے‘عظمیٰ بخاری
قدرت کا انتقام دیکھیں جو نوازشریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہوگیا علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں،اپنے خلاف سازش کا علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے
بدھ 25 جون 2025 13:27

(جاری ہے)
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں،اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے، علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹیو بجٹ منظور کروایا،ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا،علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا گروپ علی امین کیخلاف مہم چلا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں تین گروپ ہیں جبکہ کے پی میں تین گروپ الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا،دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے، خیبرپختونخواہ کا صوبہ 12سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میرٹ،گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کیلئے رول ماڈل ہیں،مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائیاعلی میں نمبرون پر ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر اوراسد قیصر نے خود کو پارٹی فیصلوں سے الگ کرلیا
-
بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں، اسد قیصر
-
بھارتی خفیہ ایجنسی را کو بڑا جھٹکا، پنجاب اور کراچی سے 10 ایجنٹس گرفتار
-
عمران، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
-
صدر زرداری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات،باضابطہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
-
سپیکر قومی اسمبلی کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاکستان اور امریکہ کا امریکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ویبنار
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں پر مبنی ہیں ،چیئرمین سینیٹ کی سعودی وفد سے ملاقات میں گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
-
اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب کے ساتھ پاک۔یواے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر اتفاق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.