حضرت اما م حسین اور ا ن کے جا نثار حق کی را ہ پر چلنے وا لو ں کے لیے مینا رہ نو ر ہیں،رہنما پی پی پی تسنیم ا حمد قریشی

بدھ 25 جون 2025 13:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) سا بق و ز یر مملکت وڈویژنل صد ر پیپلزپارٹی سرگودھا تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ محر م ا لحرا م کی آ مد آ مد ہے، بلاشبہ اہل بیت ؓسے محبت و تکریم ہر مسلما ن کے ایما ن کا حصہ ہے حضرت اما م حسینؓ اور ا ن کے جا نثار حق کی را ہ پر چلنے وا لو ں کے لیے مینا رہ نو ر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں علما ئے کرا م اپنے درو س و خطبا ت میں روادار ی تحمل اور بر دا شت کا سبق دیں۔

انہوں نے کہا کہ مقررین حضرت ا ما م حسینؓ اور ا ن کے جا نثار ساتھیوں کی عظیم قر با نی کو خرا ج عقید ت پیش کر نے اور وحد ت المسلمین کے افکا رپر عمل پیرا ہو کر اتحاد و اتفاق کو اجا گر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقد س مہینے کے دورا ن اتحاد بین المسلمین کو بھرپور طریقہ سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :