ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرک ویجلینس کمیٹی کا اجلاس ،ضلعی افسران کی شرکت

بدھ 25 جون 2025 14:32

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ویجلنس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، لیبر، سوشل ویلفیئر، پیسی، ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نورالامین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ لیبر ویلفیئر ننکانہ صاحب مزدور کی رائج کردہ تنخواہ پر عملدرآمد کروانے کیلئے کوشاں ہے۔رواں ماہ کے دوران 142 سے زائد مختلف ادارہ جات کی چیکنگ کی گی اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو 36 ہزار روپے جرمانہ اور 26 چالان عدالتوں میں بجھوائے گئے ہیں جبکہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف 04 ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں رواں ماہ کے دوران بانڈڈ لیبر کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی محمد ذوالفقار نے بتایا کہ محکمہ مزدورں کو سوشل سیکورٹی کی فوری فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کر رہا ہے تاکہ مزدورں کو ہر طرح کی سہولیات میسر آ سکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات بانڈڈ لیبر پر سخت ایکشن لیں اور رائج کردہ مزدوری پر عملدرآمد یقینی بنائیں، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ضلع کی مارکیٹوں، اور بازاروں کی سطح تک سرویلنس کو بڑھایا جائے۔

اس موقع پر انہوں نےاے پی پی خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکلز سیکھنے والوں پر کاروائی سے گریز کریں اور کم تنخواہ دینے والوں پر ہرگز رعایت نہ برتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدورں کو کم اجرت نہ دینے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔\378