نظر بندی کا قانون بحال، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

بدھ 25 جون 2025 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے نظر بندی کے قانون کی معطلی سے متعلق سنگل بینچ کے حکم کو ختم کرتے ہوئے قانون کو بحال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ نے زینب عمیر کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی، لہذا نظر بندی کا قانون معطل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔فیصلے میں درخواست گزار کی جانب سے نظر بندی قانون کو شفاف بنانے، اپیل کا حق دینے اور غلط استعمال پر سزا و جرمانے کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔