
مون سون ،جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریسپانس سپروائزری ٹیم تشکیل ،نوٹیفکیشن جاری
موسم برسات میں استعمال ادویات کا وافر ذخیر رکھیں،مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘پروفیسر فاروق افضل ڈی واٹرنگ پمپس فنکشنل ، چھتوں اور سیوریج پائپوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ‘ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کی ہدایت
بدھ 25 جون 2025 16:42
(جاری ہے)
یہ کمیٹی پری مون سون اور موسم برسات کے دوران کسی بھی ہنگامی اور نا گہانی صورتحال سے نمٹنے اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ایل جی ایچ کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر تمام شعبوں میں علاج معالجے کی سہولیات ہمہ وقت جاری رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی ۔
انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپ کو فنکشنل بنانا ، سیوریج لائنوں اور چھتوں کی صفائی ،ہسپتال کے قیمتی طبی آلات اور ادویات کو محفوظ رکھنا شامل ہے اور ہسپتال کے نشیبی حصوں میں شدید بارش کی صورت میں پانی کھڑے ہونے کے عمل کو روکنے کے لئے متعلقہ اداروں اور ٹیکنیکل سٹاف کے تعاون سے بھی تمام آپریشنل سرگرمیاں کو بر وقت عمل میں لائی جائیں گی ۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے جنرل ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مون سون میں پیدا ہونے والی بیماریاں ڈینگی، گیسٹرو، اسہال، اور وائرل انفیکشنز کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر تمام ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ رکھا جائے تاکہ صوبے بھر سے آنے والے مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام سپروائزری سٹاف اور انتظامی ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی صورتحال میںاپنی اپنی شفٹوں میں چاق و چوبند رہیں، اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں جبکہ انتظامی ڈاکٹرز اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی مشکل صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ موسم برسات میںشہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید قومی خبریں
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.