
وزیر داخلہ کی محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت
جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی، اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، محسن نقوی
بدھ 25 جون 2025 16:52

(جاری ہے)
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے ، جامع ٹریفک پلان ، تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ کی جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا اور کہا کہ اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، اہلکاروں کی شفٹ میں تعیناتی کی جائے تاکہ انہیں آرام کا وقت میسر ہو اور وہ مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے معاشرے کے تمام طبقات کو محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے ڈی سی جی ، ڈی آئی جیز، تمام ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
یو این منشور کے 80 سال: جنگ کی راکھ سے امید کی کلی پھوٹنے کا عمل
-
سری لنکن حکومت سے سخت گیر آن لائن قوانین واپس لینے کا مطالبہ
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.