ضلع کوٹ ادو میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت 7 کلینیکل وہیکلز مہیا کر دی گئیں

بدھ 25 جون 2025 16:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ضلع کوٹ ادو میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت 7 کلینیکل وہیکلز مہیا کر دی گئیں، جس کا باقاعدہ افتتاح مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا اور ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کوٹ ادو کی عوام کو ان کی دہلیز پر تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کر دی ہے،اب عوام کا ان کی دہلیز پر علاج بھی ہو گا اور مفت ادویات بھی ملیں گی۔

انہوں نے اسے صحت کے شعبے میں حقیقی انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو حقیقی معنوں میں صحت کی بہترین،بروقت اور ہروقت سہولیات میسر ہوں گی۔\378