بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے، بیرسٹر سیف

بدھ 25 جون 2025 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری کو بانی پی ٹی آئی کے مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ان سے ملاقات کیلئے عدلیہ سے رجوع کیا، امید ہے وزیراعلیٰ کی ملاقات جلد کرائی جائے گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری دراصل مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی تھی کہ بجٹ منظور نہ ہو تاکہ صوبے میں ایمرجنسی لگا سکیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بجٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔